Monday April 29, 2024

نیا عالمی ریکارڈ قائم ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا سکور بنا دیا گیا انگلینڈ کے بلے بازوں سے آسٹریلوی بائولر زکی چٹنی بنا ڈالی

ناٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اور تاریخ رقم کر ڈالی ہے اور ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ رنز بنا نے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیاکے خلاف 481رنز کا ریکارڈ ساز ٹوٹل بنا ڈالا ہے ۔ اس طرح انگلینڈ نے دو برس پہلے پاکستان کے خلاف بنائے گئے اپنے ہی سب سے بڑے سکور 445رنز کے ریکارڈ کو بہتر بنا دیا ہے۔عالمی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روز میچ میں انگلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں

پر 481رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیلز نے 147،بئیر سٹو نے 139روئے نے 82جبکہ آئن مارگن نے 67رنز کی اننگز کھیلی ۔ 482رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا ہے اور صرف 45کے مجموعے پر اس کے تین بلے باز آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

FOLLOW US