Monday April 29, 2024

پاکستان نے کرکٹ میں ایک ایسا ریکارڈ قائم کر ڈالا جسے توڑنے کےلئے بڑا دم چاہیے

ایڈنبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے۔گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرینشرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور

سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ،،پاکستان کے بعددوسری لگاتارسیریز می کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012ء اور2013ء کے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں

FOLLOW US