Thursday May 16, 2024

چیمپئنز ٹرافی2017 کی یاد تازہ ہو گئی بھارت کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شکست ہو گئی

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی خواتین نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنے ملک کےلئے پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر دیا ہے ۔ ایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 112رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور 56رنز پر ناقابل شکست رہیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف20اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔

آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کےلئے آئی جہاں آرا نے بال کو آن سائیڈ پر ڈرائیو کیا اور تیز رفتاری سے بھاگتے ہوئے ڈائیو مار کردو رنز مکمل کر کے اپنی ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلا دی او ر اس طرح بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پہلی بار ایشین چیمپیئن بن گئی ۔

FOLLOW US