Thursday May 16, 2024

شرجیل خان نے کس کی اجازت سے میچ کھیلا پاکستان کرکٹ بورڈ نئی مشکل میں پھنس گیا ، شائقین بھی ہکا بکا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ہی سپاٹ فکسنگ کے الزامات کی ز د میں آکر پابندی کی سزا پانے والے قومی کرکٹر شرجیل خان کے حوالے سے ایک ایسی خبر آگئی ہے جس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کےلئے بھی مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ پی ایس ایل 2 کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سال

کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد اوپنر کسی ایسے گرائونڈ میں بھی نہیں جا سکتے جہاں پی سی بی سے منسلک کلب کا میچ بھی چل رہا ہو، گزشتہ دنوں شرجیل کے حیدر آباد میں آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی نائٹ لیگ میں شرکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔محبوب کرکٹ گرائونڈ، لطیف آباد میں جاری اس ایونٹ میں پی ایس ایل تھری میں سامنے آنے والے نوجوان اسپنر ابتسام شیخ اور انٹرنیشنل کرکٹر فیصل اطہر بھی شرجیل خان کی ٹیم میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے اور پی سی بی قوانین کے تحت ہورہی ہے۔دوسری جانب بورڈ کا موقف ہے کہ پابندی کا شکار کوئی کھلاڑی منظور شدہ کسی ایونٹ میں شرکت کا حق نہیں رکھتا، حیدرآباد میں ہونے والی لیگ کی نوعیت کا جائزہ لینے کیلیے پی سی بی کا لیگل اور اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کررہا ہے،اس حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ “معذرت کے ساتھ، آپ کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکتا ” تحریک انصاف نے اپنے اہم ترین رہنما کو صاف جواب دے ڈالا، حیران کن خبر

FOLLOW US