Thursday May 16, 2024

بھارت نے پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی میں اپنی شکست کا بدلہ لے لیا، گرین شرٹس کو عبرتناک شکست

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر صرف 72رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے ناہیدہ 18رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ بھارتی بائولر ایکتا نے شاندار بائولنگ کرواتے ہوئے چار پاکستانی بائولر ز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بھارت کا آغاز بھی مایوس کن تھا اور ابتدائی دو بلے باز کھلاڑی جلدی

یہ بھی پڑھیں؛ عائشہ گلا لئی کو بھجوائے گئے گندے میسجز دراصل کچھ ” خاص تصاویر ” تھیں، جو عمران خان نے اس سے پہلے بھی ایک خاتون کو اپنی نشانی کے ساتھ بھیجی تھیں، ریحام خان کی کتاب کی نئی قسط میں اب تک کا سب سے بڑ ا انکشاف

آئوٹ ہو گئیں۔ تاہم طویل قامت اور ان فارم کھلاڑی ہر میت کور نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی او ر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ اب پاکستان کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے امکانات صرف میزبان ملائیشیا کے بنگلہ دیش کو ہرانے کی صورت میں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں؛ “ایک رات تہجد کےلئے اٹھی تو وہ بلیک بیری میرے ہاتھ لگ گیا” اس میں سے کون کون سی چیزیں کتاب میں شامل کی گئیں، ریحام خان کا دھماکے دار انکشاف

FOLLOW US