Thursday May 16, 2024

بنگلہ دیش نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا اپ سیٹ کر ڈالا ، بھارت کا سارا غرور مٹی میں مل گیا ، بڑی خبر

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے ۔ چھ دفعہ کی دفاعی چیمپیئین بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنی شکست کا مزہ چکھا دیا ہے۔ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیاءکپ کے میچ میں 6 مرتبہ کی چیمپین بھارت کو اپ سیٹ سے شکست دیدی ہے۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم کیخلاف کسی بھی فارمیٹ میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ 2012ءکے بعد اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی یہ پہلی شکست ہے۔ فرگانہ نے 52 رنز اور رومانہ نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں

کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں میتھالی راج نے 15، مندھنا نے 2، وستراکار نے 20، شمع نے 32، میشرم نے 14، پٹیل نے 1، گوسوامی نے 4 اور بھاٹیا نے ایک سکور بنایا۔بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمیٰ خاتون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

FOLLOW US