Thursday May 16, 2024

ابھی یہی ہونا رہ گیا تھا پاکستانی کرکٹر نے غصے میں آکر ڈریسنگ روم میں ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ سخت کارروائی کے امکانات

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم سے باہر بیٹسمین فواد عالم نے انگلش لیگ میچ کے دوران غصے میں آکر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔لنکا شائرلیگ میں کلیتھروئے کلب کی نمائندگی کرنے والے فواد کولنی کلب سے میچ میں اوپنر کے آٹ ہونے پر بروقت بیٹنگ کے لیے فیلڈ میں نہ پہنچ سکے،وقت زیادہ ہونے پر امپائرز نے انھیں ٹائم آٹ قرار دے دیا۔ اس پر غصے میں آ کر انھوں نے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا، ان کیخلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔دوسری جانب فواد عالم نے شیشہ توڑنے کا الزام مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا، غصے میں آ کر شیشہ توڑنے کا الزام درست نہیں۔

fawad alam
fawad alam

FOLLOW US