Tuesday November 11, 2025

پاکستان کے ساتھ کرکٹ ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے مودی سرکار کو خط لکھ ڈالا، بڑی خبر

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈپاکستان کے ساتھ کئے وعدے پورے کرنے سے گریزاں،بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بی سی سی آئی نے پاکستان کیساتھ 8سال میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن ان میں سے ایک بھی سیریز نہیں کھیلی۔وعدہ خلافی پر پی سی بی نے 70ملین ڈالر ہرجانے کی وصولی کیلیے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے

رجوع کررکھا ہے، کیس کی سماعت کیلیے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں پینل بھی تشکیل دیا جاچکا۔ماضی میں بی سی سی آئی نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے کسی بھی مقام پرسیریز نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ نے تنازعات کمیٹی میں اپنی جوازتراشی کودرست ثابت کرنے کیلیے ایک نئی مہم شروع کرتے ہوئے ایک بارپھر حکومت سے رجوع کرلیا ہے۔بی سی سی آئی حکام کی طرف لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے پالیسی یا صورتحال واضح کی جائے، بتایا جائے کہ باہمی مقابلوں کیلئے کن چیزوں یا معاملات کی کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں کشیدہ تعلقات کے پیش نظر بھارتی حکومت کا اس حوالے سے موقف کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،تاہم پی سی سی آئی کوئی تحریری جواب حاصل کرنا چاہتا ہے جس کو آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں سماعت کے وقت پیش کرکے ثابت کیا جاسکے کہ بورڈ کو تو کوئی اعتراض نہیں لیکن حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر مجبور ہیں۔۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں کشیدہ تعلقات کے پیش نظر بھارتی حکومت کا اس حوالے سے موقف کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،تاہم پی سی سی آئی کوئی تحریری جواب حاصل کرنا چاہتا ہے جس کو آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں سماعت کے وقت پیش کرکے ثابت کیا جاسکے کہ بورڈ کو تو کوئی اعتراض نہیں لیکن حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر مجبور ہیں۔