لندن: قومی ٹیم کے اوپننگ ناز بلے باز فخر زمان کے کیرئیر میں نیا موڑ آگیا،بڑی خوشخبری مل گئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان کولارڈ میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ آئر لینڈ سے قبل کینٹ اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز اور پھر ڈبلن ٹیسٹ میچ کے لیے نظر انداز کیے جانے والے فخرزمان کو لارڈز ٹیسٹ میں گرین کیپ ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے کیوں کہ اوپنر نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں 71رنز دھواں دھار اننگز کھیل کر طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں
بھی اپنی افادیت ثابت کردی ہے ۔قومی ٹیم کے اوپننگ ناز بلے باز فخر زمان کے کیرئیر میں نیا موڑ آگیا،بڑی خوشخبری مل گئی لارڈز ٹیسٹ میں فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے کی صورت میں بابر اعظم یا حارث سہیل کو ان کے لیےجگہ خالی کرنی پڑے گی ، حارث سہیل نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز میں 79اور55رنز ناٹ آٹ کی اننگز کھیلیں تھیں تاہم آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں وہ محض31اور7رنز کی باریاں ہی کھیل پائے لیکن ان کی بائولنگ کی افادیت سے انکار کسی طور پر ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب بابر اعظم اگر چہ آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 59رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے تاہم یہ ان کی آخری دس ٹیسٹ اننگز کا سب سے بہترین سکور اور ان کے ٹیسٹ کیریئر کی محض تیسری نصف سنچری تھی ۔بابر اعظم آخری 10ٹیسٹ اننگز میں 16.70کی اوسط سے محض 167رنز سکور کرسکے ہیں ، اگر حارث سہیل کی اس فارمیٹ میں نسبتا بہترین فارم اور بالنگ آپشن کو مد نظر رکھا جائے تو بابر اعظم کو فخر زمان کے لیے جگہ خالی کرنی پڑ سکتی ہے ۔قومی ٹیم کے اوپننگ ناز بلے باز فخر زمان کے کیرئیر میں نیا موڑ آگیا،بڑی خوشخبری مل گئی









