Tuesday November 11, 2025

” سارے سیدھے ہوجائو” بلے بازوں پر چڑھ دوڑنے والا خطرناک فاسٹ بائولر پاکستانی ٹیم میں شامل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عامر کے زخمی ہونے کی خبر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے موقع پر یقینی طور پر پاکستانی کرکٹ کےلئے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔آئر لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے محمد عامر میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور ابھی اس بات کے قومی امکانات موجود ہیں کہ وہ انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے ڈراپ لیے گئے وہا ب ریاض کو ٹریننگ سیشن جوائن کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد عامر کے ان فٹ رہنے کی صورت میں وہاب ریاض انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔