ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے اورگرین شرٹس پانچ وکٹوں کا نقصان اٹھا کر 160رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم بھی نصف سنچری کرنےمیں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں جلد گر گئی تھیں جس کے بعد امام الحق اور بابراعظم نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور اچھی پارٹنر شپ سے
ٹیم کو فتح کے قریب لایا جس کے بعد بابر اعظم رن آئوٹ ہو گئے ۔ جبکہ سرفراز احمد بھی جلد ہی ایل بی ڈبلیوہو گئے ۔ شاداب خان نے میچ کے اختتام تک امام الحق کا ساتھ دیا اور اس طرح پاکستان نے آئر لینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سکور یہ رہا









