ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین کھیلا جانے والاواحد ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ کھیل کے پانچویں روز آئر لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 339رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کیوین اوبرائن نے 118رنز کی شاندار اننگز کھیلی پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بائولر محمد عباس نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کےلئے 160رنز بنانے ہیں ۔ تاہم کھیل کے پانچویں روز بارش کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز
کے سکور 310/9کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں صرف 130رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔









