ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین ڈبلن کے میدان پر تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے ۔آئر لینڈ اپنی کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں پر310رنز بنا کر ڈکلئیر کر چکی ہے ۔ جبکہ آئر لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور ابتدا ہی میں آئرش ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل آئر لینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو صرف چھ کے مجموعے پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ اب تک محمد عباس نے دو جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی اننگز میں نوجوان آل رائونڈر فہیم اشرف نے 83 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ڈیبیو ہی
میں نصف سنچری بنا دی ۔ جبکہ شاداب خان بھی 55رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔ اسی طرح اسد شفیق نے بھی 62رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ لیکن ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوا۔









