Wednesday April 24, 2024

پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ، پہلے ہی دن وہ کام ہو گیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کو بارش نے تعطل میں ڈال دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو آج ڈبلن کے کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہونا تھا لیکن پہلے بادلوں اور پھر رم جھم نے شائقین کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ آئر لینڈ کے شائقین کرکٹ اپنے ملک کے پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے خاصے پرجوش تھے اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد کی سٹیڈیم میں آمد متوقع تھی لیکن بارش نے سب کچھ الٹ پلٹ کرکے رکھ دیا۔ آئر لینڈ بنگلہ دیش کے بعد ٹیسٹ سٹیٹس حاصل کرنے والا دنیا کا گیارہواں ملک ہے۔ بنگلہ دیش نے 2000میں دسویں

ٹیسٹ پلئینگ نیشن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہوا ۔ پاکستانی ٹیم پریکٹس کےلئے میدان میں بالکل بھی نہیں آئی تاہم میزبان کھلاڑی وقفے وقفے سے اپنی پریکٹس کرتے رہے۔

FOLLOW US