Friday March 29, 2024

پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گینارتھمپٹن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راو¿ نڈر شاداب خان کم عمری میں 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے اپنے نام کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہشاداب خان 91 سال بعد کم عمری میں انگلش سرزمین پر 10

فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں ۔ پاکستانی سٹار نے نارتھمپٹن شائر سے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ان سے قبل 1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے یہ اعزاز پایا تھا۔شاداب خان کی دس وکٹوں کی بدولت پاکستان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوسرے وارم اپ میچ میں نارتھیمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

FOLLOW US