Friday March 29, 2024

15 ڈگری میں رہ کر دوسرا کروانا ممکن :ثقلین مشتاق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ثقلین مشتاق کو آف سپن میں دوسرا ڈلیوری کے خاتمے پر تشویش ہے، ان کا کہنا ہے کہ 15 ڈگری کی قانونی حد میں رہ کر دوسرا کروانا ممکن ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں آف سپن باؤلنگ ایک موثر ہتھیار ہے۔ دوسرا گیند کے موجد ثقلین مشتاق کو دم توڑتی آف سپن گیند بازی پر اظہار تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا ڈلیوری ایک فن ہے اور اسے 15 ڈگری کی قانونی حد میں رہ کر پھینکنا ممکن ہے۔ ثقلین کے مطابق آف سپنرز

گیند پر صحیح گرپ اور انگلیوں کے مضبوط مسلز کی بدولت دوسرا کروا سکتے ہیں۔ سابق آف سپنرکا ماننا ہے کہ سعید اجمل دوسرا پھینکنے کے ماہر تھے تاہم ایکشن کی تبدیلی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان پر کام نہیں کیا، دوسرا کے بغیر بھی آف سپنر کامیاب ہوسکتا ہے اور آسٹریلوی نیتھن لائن اس کی مثال ہیں۔ دوسرا آف سپن بائولر کی وہ گیند ہے جو سیدھی کے بجائے الٹی گھوم جائے۔ اسے آف سپنر کی گگلی بھی کہا جاسکتا ہے۔

FOLLOW US