Friday April 26, 2024

کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بلے باز پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان میں کھیلنے کی شرط واحد ایسی چیز ہے جو ان کے قدم ڈگمگانے پرمجبورکرےکامیاب ترین ٹی ٹونٹی بلے باز پی ایس ایل 4 کا حصہ بنیں گےلاہور(نیوز ڈیسک) بال ٹمپرنگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور ایک سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس بات کا بھی قومی امکان ہے کہ پی ایس ایل تھری میں پاکستان آنے

سے انکار کرنے والے سابق کینگرو آل راؤنڈر شین واٹسن آئندہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں دکھائی نہ دیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہورمیں پی ایس ایل فرنچائززکے نمائندوں نے ڈرافٹنگ سمیت مختلف امورپر بات چیت کی تو سابق کینگرو نائب کپتان ڈیوڈوارنرکو بھی ڈرافٹ میں شامل کرنے کا عندیہ دیاگیا، پی ایس ایل فورکا حصہ بننے کے لئے ممکنہ طورپر ڈیوڈوارنر سے بھی رابطہ کیا گیاہے لیکن آسٹریلوی جارح مزاج اوپنر کی جانب سے فی الحال پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ،قومی امکان ہے کہ وہ بخوشی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہیں گے تاہم پاکستان میں کھیلنے کی شرط واحد ایسی چیز ہے جو ان کے قدم ڈگمگانے پرمجبورکرے۔پی ایس ایل فرنچائززکے نمائندوں کی میٹنگ میں شین واٹسن پر سب سے زیادہ تحفظات سامنے آئے اور یہ تجویز بھی دی گئی کہ جوکھلاڑی وعدہ کرنے کے باوجود پاکستان نہیں آئے ان پر پابندی لگا دی جائے ۔ پاکستان سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جو کھلاڑی پاکستان آنے کا وعدہ کرے گا اسے افتتاحی تقریب اور میچز کے لئے شروع ہی سے پاکستان آنا پڑے گا اور اگر کوئی

کھلاڑی انکار کرتا ہے تو اس سے معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ڈرافٹنگ میں ڈیوڈوارنر کے علاوہ حال ہی ریٹائرڈہونے والے جنوبی افریقی پیسر مورنے مورکل کے علاوہ ڈیوڈملرکو بھی شامل کرنے کا اشارہ دیا جارہاہے۔

FOLLOW US