Wednesday January 22, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز، نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

نارتھمپٹن (نیوزڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے

نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی گئی ہے۔ نارتھمپٹن میں کھیلے گئے 4 روزہ پریکٹس میچ کے چوتھے روز پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیے گیا ٹارگٹ باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے پاکستان کو 133 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیے گئے ہدف کو پاکستانی بلے بازوں امام الحق کی 59 جبکہ حارس سہیل کی 55 رنز کی اننگز کے باعث باآسانی حاصل کر لیا گیا ہے۔ امام الحق نے 81 گیندوں پر 6 چوکوں کی بدولت 59 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ حارس سہیل نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگ کھیل کو اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اس سے قبل شاداب خان کی شاندار گیند بازی کے باعث نارتھمپٹن شائر کی ٹیم دوسری اننگ میں 301 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ شاداب خان نے اس سے قبل پہلی اننگ میں بھی 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے 186 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا تھا۔

FOLLOW US