Thursday May 2, 2024

ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، کپتان شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا

حیدر آباد: دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا ۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کا رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں ۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتٍھ میں نہیں ، ہماری الیون سائید طے ہو گئی ہے ، ہم اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مہارت دکھا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو اعتماد ملتا ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا بھی پتہ چلنا شروع ہو گیا ہے۔

FOLLOW US