Saturday May 4, 2024

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی

بھارت کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد اچانک ہی آئی سی سی ورلڈ کپ2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں جانباز ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب مبینہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے منسوخ کی ہے، تاہم تقریب منسوخ کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ذی نیوز کے مطابق بی سی سی آئی بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے اس بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے احمد آباد میں ایک تقریب منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس سے قبل جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز 4 اکتوبرکو بھارت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے ہونا تھا جس میں معروف بالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کرنی تھی۔ اس تقریب میں کاروباری شخصایت سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانا تھا۔

FOLLOW US