Saturday January 18, 2025

بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد: بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی۔بھارت میں یوں تو پاکستانی کرکٹرز کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے لیکن ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اُس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟

جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے۔ بھارتی لڑکی ہیر کا آبائی تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔ دوران انٹرویو ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور افتخار احمد کی تصویر والا پوسٹر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔

FOLLOW US