Wednesday December 4, 2024

پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان

حیدرآباد:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ سنچری کسی بھی طرح کی کنڈیشنز میں سنچری ہی ہوتی ہے ، مجھے اپنی بلے بازی پر اطمنان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پوزیشن سے خوش ہوں ، بعض اوقات جب گیند پچ کے ساتھ گرپ ہو کر آتا ہے کہ مشکل ہوتی ہے لیکن ہمیں اس طرح کا پریشر ہینڈل کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعود شکیل بھی اچھی فارم میں ہے ، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ کی ۔محمد رضوان نے کہا کہ میرا اور بابر اعظم کا بیٹنگ کا طریقہ کار ایک جیسا ہے ،

ہم دونوں سنگل ڈبلز کے ساتھ کھیلتے ہیں اور ہماری آپس میں بات چیت بھی اچھی ہوتی ہے اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہاں ویسا ہی پیار ملا جو لاہور ، پشاور یا کراچی میں ملتا ہے ۔

FOLLOW US