Saturday April 27, 2024

شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کے لیے کوچنگ کی پیشکش ہو گئی

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ اب وہ شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دیں گے۔ ایکس (ٹوئٹر ) پر ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی۔ثقلین مشتاق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شاہین شادی کی مبارک ہو لیکن یہ یاد رکھنا کہ میں صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ نہیں رہا، اب میں ایک مینٹور اور کوچ کے طور پر آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، وہ تمام دن یاد آتے ہیں لیکن میری دعائیں آپ کی اور آپ کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

FOLLOW US