قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جائزہ رپورٹ حوصلہ افزاء نہیں آئی ہے، وہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر محمد حسنین بھی انجرڈ ہوگئے ہیں، ٹخنےکی انجری کے باعث ان کا ایشین گیمز سے باہر ہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ حسن علی کے اسکواڈ میں شامل ہونےکی صورت میں زمان خان ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہو سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائےگا، تین ٹریولنگ ریزروز کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائےگا۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔