Sunday May 19, 2024

’ دل جشن بولے ‘ آئی سی سی نے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا ، رنویر سنگھ کی ڈانس پرفارمنس

لاہور : انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں اور رکٹ شائقین کا جوش و ولولہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ ورلڈکپ کا میدان سجنے میں کچھ ہی دن باقی ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023ء کا آفیشل ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کر دیا ہے ، ترانے میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ساتھیوں سمیت پرفارم کیا ہے۔ا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہےجسکا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ اینتھم میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھاجاسکتا ہے۔ اینتھم میں2 روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر آویزاں ہے۔ ترانے کے لیرکس شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جب کہ اسے پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے اپنی آوازوں سے سجایا ہے۔

FOLLOW US