Sunday January 19, 2025

بھارتی اداروں نے پاکستانی ٹیم کو ایک اور میچ میں سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

نئی دہلی : بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے ایک اور میچ میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچ کو بند دروازوں کے پیچھے کروائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچ کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں، تاہم اب بی سی سی آئی آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ کو شائقین کو پیسے واپس کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی نے بھی اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ وارم اپ میچ شائقین اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ شائقین جنہوں نے ٹکٹس بک کروائی ہیں انہیں پیسے واپس کیے جائیں گے۔

FOLLOW US