Sunday January 19, 2025

شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان میں ربیع اول کا آغازہوتے ہی شادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اسی دوران پاکستان کے مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب گزشتہ شب شاہد آفریدی کے گھر کراچی میں ہوئی جس کیلئے گھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ،مہندی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں ، دوستوں نے شرکت۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کو اپنے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ انہوں نے کھانا بھی ایک ہی ساتھ بیٹھ کر کھایا۔ انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہی ہو گی لیکن ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے .

FOLLOW US