نئی دہلی : ایشیا کپ میں صرف 16 گیندوں پر سری لنکا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیجنے والے بھارتی باؤلر محمد سراج کے لیے دہلی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ان کا کوئی سپیڈ چالان نہیں کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو محض 50 رنز کے مجموعی رنز پر آؤٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا اور یہ آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ میں اس حیران کن پرفارمنس کی وجہ نئے باؤلر محمد سراج کی شاندار باؤلنگ تھی جنھوں نے صرف 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا۔محمد سراج نے اس میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں فائنل میچ کے دوران سوشل میڈیا پر ہر کوئی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کر رہا تھا اور مزے مزے کے کمنٹس کیے جا رہے تھے۔ اسی دوران دہلی ٹریفک پولیس کی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔دہلی پولیس نے ٹویٹ کی کہ “سراج کے لیے آج کوئی اوور سپیڈ چالان نہیں‘‘۔ یہ ٹویٹ محمد سراج کی تیز رفتار باؤلنگ کے تناظر میں کی گئی تھی جس نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے تھے اور وہ کسی طور رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔
No speed challans for #Siraj today.#AsiaCupFinals#AsiaCup2023#INDvsSL
— Delhi Police (@DelhiPolice) September 17, 2023