Friday May 3, 2024

’ہمیں ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا‘ شائقین کا حسن علی سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

سوشل میڈیا صارف نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشد اقبال کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس کی بولنگ دیکھو ایکسٹرا باؤنس، مشکل سے ہی کوئی بری گیند کراتا ہے اور بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے جب کہ دوسری جانب حسن علی ہے جو بولنگ پر آتا ہی سامنے والے بلےباز کو سیٹ کرنے کے لیے ہے۔

صارف نے فاسٹ بولر سے ریٹائر ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک اور ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا، برائے مہربانی حسن علی وائٹ بال کرکٹ سے رہٹائرمنٹ لے لیں۔ سوشل میڈیا صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ایک بہترین بولر ہے لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دے دوں میں تو صرف 29 سال کا جوان لڑکا ہوں۔

FOLLOW US