Friday May 3, 2024

ایشیا کپ فائنل، بھارت نے سری لنکا کو تاریخی شکست دے دی

کولمبو :ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے تاریخی شکست دے دی ۔سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے16ویں اوور صرف 50رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارتی اوپنرز نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹھہر نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن اوپنرز کوشل پریرا اور نسانکا کریز نے بیٹنگ کا آغاز کیا،

پہلے اوور کی تیسری گیند پرکوشل پریراآؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 8رنز گری،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسانکا تھے ۔ پاتھم نسنکا 2رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی 8رنز پر گر گئی،سری لنکا کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی 8رنز پر گری، چارتھ اسالنکاصفر پر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف پانچویں وکٹ 12رنز پر گری ، ڈی سلوا4رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،محمد سراج نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ بھی 12رنز پر گر گئی،محمد سراج نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا کی 33رنز پر ساتویں وکٹ گر گئی، محمد سراج نے سری لنکا کے چھٹے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہاردیک پانڈے نے 8ویں کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد بھی ہاردیک پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ بھارت کی جانب سے سراج نے 6، ہاردیک پانڈیا نے 3اور جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی اوپنر شبمن گل 27رنز بنا کر اور ایشان کشن23رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلوا کر پویلین لوٹے۔

FOLLOW US