Sunday January 19, 2025

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے شدید غصہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنا دیں ، سپورٹس صحافی کا دعویٰ

کولمبو:گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا جس کے باعث پاکستانی فینز میں شدید مایوسی چھا گئی اور کھلاڑیوں کو بھی اس شکست نے افسردہ کردیا ۔ ٹورنا منٹ سے باہر ہو نے کے بعد بابر اعظم کے ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ ایک سپورٹس صحافی نے بتا یا ہے کہ سری لنکا سے میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کافی غصے میں دکھائی دئیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں تھے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں ، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہمیں ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔

FOLLOW US