Sunday January 19, 2025

ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

کولمبو: ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر باولنگ کافیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پھر شکیب الحسن نے 80اور توحید نے 54سکور بنا کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکا لا۔شاردل ٹھاکر نے 3 جبکہ محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

FOLLOW US