Sunday January 19, 2025

’تو ہیرو ہے، تو جیت گیا ‘، زمان نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر تبصرے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ شکست کے بعد اگرچہ گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیالیکن فاسٹ بولر زمان خان کی بدولت یہ کامیابی مخالف ٹیم کیلئے آخری گیند تک مشکل بنی رہی۔ میچ کی صورتحال کچھ یوں تھی کہ سری لنکا کو آخری 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے جب پاکستان کی جانب سے زمان خان نے آخری اوور کروایا، ان کی آخری گیند پر سری لنکا کو 2 رنز درکار تھے لیکن ناقص فیلڈنگ کے نتیجے میں سری لنکن بیٹر اسالنکا نے با آسانی اسکور کرلیے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

سری لنکا کی کامیابی کے بعد جہاں قومی کرکٹرز اسٹیڈیم میں افسردگی چھپا نہ پائے وہیں زمان خان پچ پر بیٹھ کر جذباتی ہوگئے جس کے بعد شاہین آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز نے انہیں گلے لگا کر تسلی دی۔ اگرچہ ایک طرف قومی ٹیم ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کے باعث شائقین کرکٹ کی تنقید کا شکار ہے تو دوسری طرف زمان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، کرکٹ فینز اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں فاسٹ بولر کی کارکردگی کوسراہ رہے ہیں۔

زمان خان کے حق میں شیئر کیے جانے والے تبصرے ملاحظہ کریں

FOLLOW US