Sunday January 19, 2025

ایشیا کپ، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ، پہلی وکٹ گر گئی

کولمبو : ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی اوپنرز عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جان ب سے پہلی وکٹ فخر زمان کی گری جو 4سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل کپتان بابر اعظم کا میچ سے قبل کہنا تھا کہ امام الحق انجری اور سعود شکیل بخار کی وجہ سے آج کےسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، زمان خان، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان شامل ہیں۔

FOLLOW US