Sunday January 19, 2025

پاک سری لنکا میچ پونے پانچ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے

کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 45 منٹ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس ساڑھے 4 بجے ہو گا، بارش کی وجہ سے میچ 45، 45 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔ کولمبو میں بارش رک چکی ہے، کورز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل جب پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گراونڈ میں پہنچیں تو بارش کے سبب میچ روک دیا گیا تھا، واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کے لئے “ڈو اور ڈائی” والی صورتحال ہے اگر پاکستان میچ جیت گیا تو فائنل میں جا سکے گا ورنہ ایشیا کپ سے ہی باہر ہو جائے گا۔

FOLLOW US