Wednesday January 22, 2025

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ڈیبیو کرنے کا موقع ملے گا، فاسٹ باؤلر زمان خان

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ڈیبیو کروں گا۔ پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے زمان خان کاکہنا تھا کہ ون ڈے ڈیبیو سے قبل اچھا محسوس کر رہا ہوں، زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ بڑے لیول پر آ کر ایشیا کپ کھیلوں گا،ایشیا کپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بےانتہا خوشی تھی جب میرا نام آیا۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملا ہوں کافی خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے ساتھ کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ ان سے سری لنکا کی کنڈیشنز اور وکٹوں پر بولنگ کا پوچھا کہ کیسے کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا بھی ہے لہٰذا امید کرتا ہوں اچھا ہی ہوگا۔

FOLLOW US