Saturday January 18, 2025

ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ آفریدی، مصباح اور عبدالرزاق 18رکنی اسکواڈ میں شامل

ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کے لئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، محمد سمیع، حسن رضا،طارق ہارون، خرم علی خان، وقاص احمد، عبدالقادر، محمد رضوان اسلم، کاشف صدیق، محمد الیاس، افضل شاہ، امجد علی ،عمران علی، تصور عباس،عدنان رئیس اور جنید خلیل نینی تال والا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ یاسر حمید، حارث ایاز اور شہزاد ملک ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ویٹرنز ٹیم کیلئے کپتان کے نام کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ٹیم کے کوچ اور اعظم خان منیجر ہوں گے، ویٹرنز ورلڈکپ 19 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں ہوگا۔

FOLLOW US