Wednesday January 22, 2025

ایشیا کپ:حارث اور نسیم کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی۔ پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا،جس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا بھی امکان ہے، فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان ٹیم کے ایشیا کپ میں 2 میچز باقی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے۔

FOLLOW US