Saturday January 18, 2025

ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

کولمبو : ایشیاء کپ سپر 4 میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست، 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان صرف 128 رنز بنا سکا، ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو اب سری لنکا کو لازمی شکست دینا ہو گی۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 357 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے پہلے محتاط انداز اپنایا اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔ کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔ پاکستانی بولرز بھارت بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنالیے۔

FOLLOW US