Friday May 17, 2024

کولمبو میں کھیل دوبارہ شروع ہوتے ہی پاکستان کیلئے بری خبر

کولمبو : ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں 47 رنز پر گر گئیں۔ اوپنر امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستان ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے۔ اس موقع پر بارش کے باعث میچ روکا گیا، میچ بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو تین رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 357 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے پہلے محتاط انداز اپنایا اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔ کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔ پاکستانی بولرز بھارت بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنالیے۔ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ریزرو ڈے پر بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے کیونکہ وہ سائیڈ سٹرین کا شکار ہوگئے تھے۔

FOLLOW US