Saturday January 18, 2025

پاک بھارت میچ آج دوبارہ ہو پائے گا یا نہیں ؟ کولمبو کے موسم سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے اہم معلومات سامنے آ گئیں

کولبمو : ایشیاءکپ سپر فور مرحلے کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ بارش کی نظر ہوتا دکھائی دے رہاہے ، پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا لیکن شائقین کی قسمت پر بارش پانی پھیرنے کیلئے پھر تیار بیٹھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز 24.1 اوورز میں 147 رنز بنا لیے تھے اور دو کھلاڑیوں کا نقصان اٹھا چکا تھا لیکن قدرت کو کچھ ہی منظور تھا ،بارش شروع ہوئی جس نے پھر رکنے کا نام نہیں لیا ، میچ کو ریزرو ڈے منتقل کیا گیا لیکن آج پھر سے بارش شروع ہو گئی ہے ۔

کولمبو میں سیاہ بادل چھا گئے ہیں اور بوندا باندی بھی شروع ہو گئی ہے ،بھارتی کرکٹ ٹیم سٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور سٹیڈیم کا رخ کرنے والے شائقین کرکٹ کے دل ایک مرتبہ پھر اداس ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کاآج کے موسم کے حوالے سے کہناہے کہ شہر میں طوفان کا خدشہ ہے جبکہ ہوائیں 5 سے 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی اس کے علاوہ بارش کا امکان 100 فیصد ہے ۔اگر آج بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو پایا تو دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

FOLLOW US