Thursday January 23, 2025

بارش کے باعث اگلے روز تک ملتوی ہونیوالے میچ میں کبھی پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نہیں جیتی

کولمبو : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ملتوی ہوا تو اگلےدن پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم کبھی نہیں جیتی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کولمبو میں شام کے وقت موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے میچ ریزرو ڈے پر مکمل کیاجائیگا تاہم ریزرو ڈے پر بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،

تاریخی پس منظر پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ڈیلے ہوا تو بائولنگ کرنے والی ٹیم اگلے دن میچ جیتی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے، بھارت24.1اوورز سے دوبارہ کھیل کاآغاز کرے گا،بارش سے قبل بھارت نے24.1اوورز میں 2وکٹوں پر147رنزبنائے تھے۔

FOLLOW US