Thursday January 23, 2025

”کل میچ میں بھارت کے خلاف ہمارا پلڑا بھاری ہو گا کیونکہ ۔۔“کپتان بابراعظم نے بڑا بیان جاری کر دیا

کولمبو: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ اس وقت دنیا کی بہترین بالنگ ہے، بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں۔ ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں یہاں 2 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، کہا جاسکتا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلڑا بھاری ہوگا۔فاسٹ بولرز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ مجھے اپنے بولرز پر اعتماد ہے،

بطور کپتان خوشی ہوتی ہے کہ اسوقت دنیا کی بہترین بولنگ لائن ہمارے پاس ہے، بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں کسی دن کسی کوئی پرفارم نہ کرسکے تو دوسرا ورنہ تیسرا ا±س کی جگہ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے۔بابراعظم نے مزید کہا کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا علم تھا، ٹرولنگ ضرور کررہے ہیں لیکن اس دوران کھلاڑیوں کا خیال رکھتے ہیں تاکہ صحیح وقت پر وہ ٹیم کو دستیاب ہوں۔

FOLLOW US