Saturday January 18, 2025

ایشیا ءکپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟

لاہور : ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلے کا آج پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہو گا جبکہ کھیل کا آغاز دوپہر اڑھائی بجے کیا جائے گا ، یہ پاکستان میں ہونے والا ایشیاءکپ کا تیسرا اور آخری میچ ہے جبکہ دیگر سپر فور مرحلے کے میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیتے ہوئے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی تھی ۔

FOLLOW US