Sunday May 5, 2024

سری لنکا میں موجود بھارتی ٹیم نے نیا ڈرامہ شروع کردیا

کولمبو: بھارتی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں رہائش اپنے معیار کی نہ ہونے کا ڈرامہ شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیمیں ایشیاءکپ 2023ءکے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔ سری لنکن شہر ڈمبولا میں بھارتی ٹیم اور مینجمنٹ کو جن ہوٹلوں میں رہائش دی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ رہائش اس معیار کی نہیں ہے، جس کے وہ عادی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے طرف سے اس طرح کے تحفظات نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے حالت دشوار کریں گے بلکہ ایشیئن کرکٹ کونسل کو درپیش چیلنجز کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مون سون کا موسم ہونے باعث ٹورنامنٹ پہلے ہی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اب بھی باقی میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے لیکن بھارت میچ سری لنکا میں ہی کرانے پر مصر ہے اور پھر ہوٹلوں میں معیاری رہائش نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار بھی بھارتی ٹیم ہی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایشیئن کرکٹ کونسل کی طرف سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

FOLLOW US