Saturday January 18, 2025

پاکستانی فاسٹ باولرز نے ایشیاء کپ کی 38 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کر لیا

پالی کیلے : پاکستانی فاسٹ باولرز نے ایشیاء کپ کی 38 سالہ تاریخ کا منفرد ترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلے گئے ایشیاء کپ کے میچ کے دوران بارش نے پاکستانی ٹیم کو بھارت کیخلاف فتح حاصل کرنے سے تو دور رکھا، تاہم اس میچ میں پاکستانی فاسٹ باولرز نے ایشیاء کپ کی 38 سالہ تاریخ کا شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

38 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے کسی میچ کی ایک اننگ میں تمام 10 وکٹیں فاسٹ باولرز نے حاصل کیں، پالی کیلے میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روف نے بھارتی ٹیم کے تمام 10 بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ایشیاء کپ 2023 کے سپر 4 مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاک بھارت میچ بنا کسی نتیجے کے ختم کر دیے جانے کے باعث دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دے دیا گیا۔ گروپ مرحلے میں نیپال کو شکست دینے کے باعث پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی۔

FOLLOW US