Sunday January 19, 2025

کپتان بابر اعظم دلہا بننے کو تیار، شادی کب اور لڑکی کون ہے؟

دنیائے کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذررئع کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے،

اس میں شادی کردی جائے۔ بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔

بابر اعظم کی شادی کس سے ہورہی ہے؟

بابر کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔ واضح رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے اور بیٹر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ قومی کرکٹر کے اس رشتے سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی علم ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

FOLLOW US