Sunday January 19, 2025

لنکا پریمیئر لیگ میں سانپ نے اچانک قریب پہنچ کر فیلڈر کو شدید خوفزدہ کردیا ، ویڈیو دیکھیں

کولمبو : لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے ایک میچ کے دوران سانپ گراؤنڈ میں آگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، حالیہ دنوں میں گراؤنڈ میں سانپ آنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ کے دوران سانپ اچانک گراؤنڈ میں آگیا، جسے دیکھ کر فیلڈنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق فاسٹ باولر اسیرو ادانا خوف زدہ ہو گئے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے اور باؤنڈری کی جانب آتے ہوئے ان کی نظر سانپ پر پڑی تو وہ چونک گئے۔

ان کے تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ سانپ کے حملے سے بچ گئے۔ میچ کے دوران جب سانپ گراؤنڈ میں نمودار ہوا تو کمنٹیٹر نے خوش طبعی (مذاق) میں کہا کہ ”کرکٹ گراؤنڈ میں سانپ فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا“ واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو گیل ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان میچ کے دوران بھی گراؤنڈ میں سانپ نے انٹری دی تھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

FOLLOW US