Saturday May 4, 2024

کوہلی نے بابر اعظم کو ہرفارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا۔ بھارتی اسپورٹس چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان سے اپنے تعلقات پر گفتگو کی اور بتایا کہ ان دونوں کے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔ کوہلی نے بتایا کہ بابر اعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی، بابراعظم سے میری ملاقات عماد وسیم نے کرائی تھی، عماد اور میں انڈر 19 سے ایک دوسرےکو جانتے تھے۔

بھارتی بلے باز نے بتایا کہ بابر سے ملاقات میں کھیل پر کافی دیرگفتگو ہوئی، ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے، بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے، بابراعظم تسلسل سے پرفارم کرتےہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر انجوائےکرتا ہوں۔ خیال رہےکہ کوہلی کا یہ انٹرویو گزشتہ سال کیا گیا تھا جو کہ اب دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔

FOLLOW US