Saturday January 18, 2025

نماز کیلئے دیر ہو رہی ہے، بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار سنچری بنا کر اپنی کلاس اور معیار کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی کپتان نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے میچ جتوایا۔ بابر کی اننگز نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو پرجوش کیا بلکہ ہر بیٹھے کرکٹ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس شاندار سنچری نے انہیں شائقین سے بہت پیار دلوایا تاہم ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے کھیل کے بعد شائقین کے دل جیت لیے۔

میچ کے بعد بابر انٹرویو کے لیے تیار ہو رہے تھے جب انھیں معلوم ہوا کہ انھیں نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے، جو پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔ یہ سمجھتے ہوئے بابر نے انٹرویو لینے والے سے جلدی کرنے کا کہا۔ ان کا نماز پڑھنے کی جستجو کا یہ انداز مداحوں کو بھا گیا۔ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد انہیں انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز کو اشارہ کرکے کہا کہ وہ جلدی کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔ یاد رہے کہ اسی سال انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے ۔ بابر نے ایل پی ایل 2023ء میں چار میچوں میں 147.55 کے اسٹرائیک ریٹ سے 211 رنز بنائے ہیں، وہ اس وقت سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

FOLLOW US